
ضابطہء اخلاق
این سی پی ایل کےواضع بیان شدہ رائج کردہ ضابطہء اخلاق قابل اطلاق قوانین سے عین مطابقت رکھتے ہیں۔ ہمارا ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ ضابطہء اخلاق اور اس پر عملدرآمد کے سلسلہ میں ملازمین کو تعلیم دینے اور تربیت کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
نشاط چونیاں پاور لمٹیڈ اور اسکے ملازمین تمام قابل اطلاق قوانین پر عمل کرتے ہیں۔
وہ کمپنی کے پالیسی مینوئل مین بیان کردہ تمام قواعدوضوابط کی سختی سے پابندی کرتے ہیں۔
تمام ملازمین کو محفوظ کام کا ماحول فراہم کرنا این سی پی ایل کا اولین مقصد ہے۔
ملازمین کو امن وامان اور سیکورٹی سے متعلقہ کسی خلاف ورزی کی اطلاع فوری طور پر اپنے سپروائزر کو دینی چاہئے تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے۔
این سی پی ایل نے پالیسی مینوئل میں مفادات کے تصادم کے بارے میں اپنی پالیسی کی وضاحت کی ہے۔ ملازمین سے توقعات ہیں کہ وضاحتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کریں گے۔
اگر تصادم یا ممکنہ تصادم پیدا ہوتا ہے تو، معاملہ کو فوری طور پر ایچ آر محکمہ کو فوری اطلاع دی جائے۔
ملازمین کو اپنی کسی بھی بیرونی سرگرمیوں اور مصروفیتوں کے بارے ایچ آر محکمہ کو آگاہ کرنا چاہیے جو این سی پی ایل کے برانڈنگ اور سٹینڈنگ پر اثر انداز ہوسکتی ہیں۔
ایسی سرگرمیاں جو این سی پی ایل کی ساکھ میں مداخلت کرتی ہیں یا کسی بھی طرح سے کمپنی کے مفادات کے ساتھ متصادم ہیں سے گریز کرنا چاہئے۔ کسی شک وشبہ کی صورت میں، ملازمین ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔
این سی پی ایل کی ملازمت اور لوگوں کو ترقی دینے کے فیصلے منصفانہ اور بے تعصب ہوتے ہیں۔
ملازمین کو قابلیت اور اہلیت کی بنیاد پر ملازمت دی جاتی ہے۔ پالیسی مینوئل میں ملازمین کی ملازمت اور پیشہ ورانہ ترقی کے بارے میں واضح ہدایات موجود ہیں۔
ملازمین اور بورڈ این سی پی ایل پر لاگو متعلقہ قواعد اور انتظامی فریم ورک کے پابندرہیں گے۔
ملازمین کو چاہیے کہ کسی بھی ابہام کی صورت میں اپنے سپروائزر یا تعمیل دفتر سے رابطہ کریں۔
پالیسی مینوئل میں واضع طور پر کمپنی کے ڈیٹا کے استعمال اور تقسیم کے طریقہ کارکا اندراج موجود ہے۔
قانون، ریگولیشن، یا قانونی کارروائی کے تحت اعداد و شمار کے کسی بھی ضروری انکشاف کی بورڈ سے منظوری حاصل کی جانی چاہئے۔
این سی پی ایل ایک مساوی مواقع آجر ہے اور ملازم کی رازداری، حفاظت اور عزت و احترام کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
ملازمین پالیسی مینوئل میں تمام قوانین اور قواعد و ضوابط کی پیروی کرنے کے پابند ہیں۔ اس کے علاوہ، ملازمین کو کمپنی کے اندر اور باہر دونوں جگہوں پر عمر، قومیت، صنف، نسل، مذہب یا پیشہ ورانہ عہدہ کا امتیاز کئے بغیر تمام معاملات میں پیشہ ورانہ رویہ کو برقرار رکھنا چاہئے۔
ملازمین کی ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے ہاں کوئی بھی خدشات بتانے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
این سی پی ایل سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ کوڈ آف کارپوریٹ گورنس پر عمل درآمد کر تی ہے ۔
رشوت یا بدعنوانی کے بارے میں این سی پی ایل ذرہ برابربھی برداشت نہ کرنی کی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہے۔
غیر اخلاقی طریقوں میں ملوث ہونے والے معاملات کی اچھی طرح سے تحقیقات کی جائیں گی اور اس پر انتظامیہ فیصلہ کرے گی۔
ایچ آر ڈیپارٹمنٹ میں کسی بداعمالی کی اطلاع دینے پر ملازم کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
کمپنی کے اثاثوں کو انتہائی نگہداشت کے ساتھ استعمال کیا جانا چاہئے۔
ملازمین کو اپنا کام اس اندازمیں سرانجام دیناچاہئے کہ این سی پی ایل کے اثاثوں کا محفوظ اور موثر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔ این سی پی ایل کے تمام اثاثوں کو کاروباری مقاصد کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے۔
کمپنی سماجی ترقی اور بہبود کے فلاحی منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔این سی پی ایل نےاپنے عطیات سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کو دیے ہیں اور اس کی سب سے ذیادہ عطیات دینے والی فہرست میں شامل ہے۔