
کام کا ماحول
ہمیں پختہ یقین ہے کہ ہمارے ملازمین کمپنی کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ملازمین صحتمنداہ مقابلےکی فضا میں مصروف عمل رہیں اور ہم ایک معاون اور حوصلہ افزا ماحول کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں جہاں ہر کسی کو اپنی بات کہنے اور کمپنی کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالنے کی ترغیب دی جائے۔
نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ اپنے آپ کو مساوی مواقع فراہم کرنے والے آجر ہونے پر فخر کرتا ہے جہاں قابلیت، لگن اور قائدانہ صلاحیت پیشہ ورانہ ترقی میں معاون ہے۔ کمپنی سمجھتی ہے کہ جیسے جیسے مارکیٹ کی حرکیات بدلتی ہیں، کام کرنے کے طریقہ کار کو اس کے مطابق تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے ماحول میں اپنے آپ کو ڈھالنے کے لیے ، افرادی قوت کے لیے وقتا فوقتامختلف تربیتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
کام اور زندگی کے توازن کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ، کمپنی اپنی متنوع افرادی قوت کے لیے سہولیات اور فوائد فراہم کرتی ہے جیسے کہ کام کے اوقات میں نرمی، بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ڈے سنٹر، رعائتی نرخوں پر کھانا جیسے منصوبے شامل ہیں۔